پائی خیل کی خبریں حافظ صاحب سے 9/11/2015

 Man ANAYAT ULLAH KHAN

Man ANAYAT ULLAH KHAN

پائی خیل (حافظ صاحب سے) 19 نومبر کا سورج ہماری جیت کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔ ان خیالات کااظہار یونین کونسل پائی خیل کے آزاد امیدوار برائے چئیرمین عنایت اللہ خان نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میں جیت کر انتقامی سیاست کاخاتمہ کردونگا۔علاقہ میں ترقیاتی کاموں اورصلح صفائی میں بھرپورکرداراداکروں گا۔سرکاری دفاترمیں رشوت خوری کوختم کردونگا۔فرسودہ نظام کوختم کرکے نئے نظام میں جدت پیداکرونگا۔علاقہ میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادوں گا۔عورت کاہماری ترقی میں بہت بڑاہاتھ ہے ۔اس بارعورتوں کے ووٹ ڈالنے کے حق میں ہوں ہماری مقبولیت دیکھ کرمخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہوچکے ہیں ۔
پائی خیل (حافظ صاحب سے )پاکستان کے مایہ نازگلوکارعطاء اللہ خان عیسٰی خیلوی نے بلدیاتی الیکشن میں باقاعدہ طورپرپی ٹی آئی کے امیدوارکے لئے ڈورٹوڈورمہم شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ نازگلوکارعطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے یونین کونسل ڈھیرامیدعلی شاہ کے پی ٹی آئی کے امیدواربرائے چئیرمین ملک مطیع اللہ ڈرہال کی کامیابی کے لئے کچہ شملات اوربستی شاہ گل محمدوالی میں باقاعدہ طورپرووٹ مانگنے کی ڈورٹوڈورمہم شروع کردی ہے۔اورسٹیج پرپی ٹی آئی کے حق میں تقاریرکرنے کابھی سلسلہ جاری کیے ہوئے ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (حافظ صاحب سے )معروف سماجی شخصیت امیرعبداللہ خان دموں خیل وفات پاگئے تفصیلات کے مطابق غلام اکبرخان دموں خیل ،محمداکبرخان دموں خیل کے والدامیرعبداللہ خان دموں خیل قلیل علالت کے بعدوفات پاگئے ۔ان کی نمازِ جنازہ مفتی سلطان احمدقادری نے پڑھائی ۔نمازِ جنازہ میں ہرمکتبہ فکرکے کثیرتعدادلوگوں نے شرکت کی ۔سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں انہیں آبائی قبرستان دادمیاں محمدورالی صاحب میں سپردخاک کردیاگیا۔ان کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآنی خواانی آج صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک جامع مسجدعلی خان خیل میں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (حافظ صاحب سے )ریسکیو1122 کے ڈرائیورندیم خان فتح خان خیل کے بیٹے ،امیرخان فتح خان خیل کے پوتے ،نعیم خان فتح خان خیل کے بھتیجے وفات پاگئے ۔ ان کی نمازِجنازہ قاری ابوبکرسبحانی نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میںمذہبی ،سیاسی،سماجی وہرمکتبہ فکرکے کثیرتعدادلوگوں کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 انجینئیرعدنان نواز،انچارج ٹرانسپورٹ مینٹیننس ریسکیو1122 نذیراحمدوجملہ سٹاف ریسکیو1122میانوالی نے شرکت کی ۔سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں انہیں داداگھنڈیاں والاقبرستان میں سپردِ خاک کردیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (حافظ صاحب سے )سب پوسٹ آفس پائی خیل کے پوسٹ ماسٹرآصف خان وجملہ سٹاف کوعوامی وسماجی حلقوں کازبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق پائی خیل کے عوامی وسماجی حلقوںقاری آصف عنایت اللہ چشتی، مہرخان،اسلم خان،کفایت اللہ،حاجی محمدحنیف ،سرورخان،طارق خان ،محمدشفاء اللہ ، حفیظ اللہ،حافظ محمدطارق قریشی ودیگرنے سب پوسٹ آفس پائی خیل کے پوسٹ ماسٹرآصف خان اورجملہ سٹاف کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سب پوسٹ آفس پائی خیل کے اہلکارکافی محنت اورلگن سے کام کرتے ہیں اورخاص کربزرگ شہریوں اورعورتوں کے درپیش مسائل خوش اسلوبی سے جبکہ ہرغریبی شہری کے پوسٹ آفس کے مسائل قانونی طورپرحل کیے جاتے ہیں ۔لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں ۔جس سے عوامی وسماجی حلقے خوش ہیں،