چیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق نے مستحقین میں 1 کروڑ 16 لاکھ 710 روپے تقسیم کر دئیے

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) چیئرمین ضلعی زکوة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے گزارہ الائونس، نابینا فنڈ، دینی مدارس، تعلیمی وظیفہ اور جہیز فنڈ کی مد میں مستحقین کو 1 کروڑ 16 لاکھ 710 روپے تقسیم کر دیئے۔

چیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے بتایا ہے کہ گزارہ الائونس کی مد میں مستحقین کو 46 لاکھ 35 ہزار روپے ‘نابینا فنڈز سے مستحق افراد کو 7 لاکھ 26 ہزار روپے ‘دینی مدارس میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کیلئے 26لاکھ 20ہزار 710روپے ‘تعلیمی وظیفہ کی مد میں کالج کے طلباء و طالبات کیلئے 26لاکھ 19ہزار روپے جبکہ جہیز فنڈ کی مد میں غریب بچیوں کی شادی کیلئے 10لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔

جبکہ اس سے قبل ضلع کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کو کروڑوں روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔ چیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق اور ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر اشفاق احمد خاں نے بتایا کہ مقامی زکوٰة کمیٹیوں کی تشکیل نو کا کام تیزی سے جاری ہے جہاں مقامی کمیٹیاں تشکیل پا گئی ہیں۔

وہاں فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں جہاں تشکیل نو ابھی تک نہیں ہوئی ان کو فنڈز مقامی کمیٹیاں تشکیل ہونے کے بعد جاری کئے جائینگے۔ انہوں نے چنائو ٹیموں کو ہدایت کی کہ مقامی زکوٰة کمیٹیوں کی تشکیل نو کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اورنیک ، ایماندار اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو مقامی زکوٰة کمیٹیوں میں شامل کیا جائے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313