چئیرمین چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کا یونین کونسل گلیانہ کا دورہ

Kotla Arab Ali Khan News

Kotla Arab Ali Khan News

کوٹلہ ارب علی خاں : چئیرمین چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کا یونین کونسل گلیانہ کا دورہ۔ چوہدری تنویر احمد نے یونین کونسل گلیانہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔ چیئرمین یونین کونسل گلیانہ ڈاکٹر عباس کے گھر آئے معززین علاقہ سے ملاقات کی۔ مزید گلیانہ میں ہونے والے تجاوزا ت کے خلاف آپریشن کے متاثرین نے اپنے اپنے مسائل ا ن کے سامنے بیان کیے۔

چوہدری تنویراحمد کا کہنا تھاکہ انشااللہ آپ کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اسی ہفتے میں لائحہ عمل طے کر لیاہے۔ آپ کے لئے کسی متبادل جگہ کا بندوبست کر دیا جائے گا۔اس موقع پر ان کے ساتھ وائس چئیرمین گلیانہ سلیمان ہاشمی، چوہدری شفقات عدالت، ڈاکٹر عبدالرحمٰن ، دانش بٹ کوٹلہ اور دیگر شامل تھے۔