چیئرمین چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کا حلقہ این اے 107 میں جاری ترقیاتی کاموں کا طوفانی دورہ

Chaudhry Tanveer Ahmed-Visit

Chaudhry Tanveer Ahmed-Visit

کوٹلہ ارب علی خاں : چیئرمین چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کا حلقہ این اے 107 میں جاری ترقیاتی کاموں کا طوفانی دورہ۔ دورے کے دوران ان کے ساتھ اوورسیئر محمد عنصر، چوہدری شفقات عدالت اور 6 چوہدری یوسف چن بھی تھے۔ چوہدری تنویر احمد نے ڈوئیاں تا جگو جاری روڈ کی ناقص تعمیر پر فوری طور پر کام بند کروا دیا۔ انہوں نے محکمہ ڈسٹرکٹ ہائی وے کے اعلیٰ عہدیداران کو ٹھیکیدار اور متعلقہ انجینئر کے خلاف کاروائی کا کہہ دیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم کسی بھی کام میں کوئی کوتاہی نہیں برداشت کریں گے۔ ہر شخص ان ترقیاتی کاموں کو مانیٹر کرے اور کہیں بھی غلط کام ہو رہا ہو تو فوری طور پر ہمیں آگاہ کریں ۔ یہ سب لوگوں کی ڈیوٹی ہے کہ وہ اپنے گائوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر کڑی نظر رکھیں۔ دلاورپور میںایم این اے عابد رضا کے خصوصی فنڈ سے جاری پل کی تعمیر کا بھی وزٹ کیا۔ سیدا ،چاچووال ، مرجان اور آچھ میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی وزٹ کیا۔

سول ہسپتال کوٹلہ اور گرلز ڈگری کالج کوٹلہ میں بھی وزٹ کیا اور گرلز کالج میں بننے والے نئے بلاک کا خصوصی دورہ کیا اور ٹھیکیدار کو کام جلد ازجلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ گرلزڈگری کالج کی پرنسپل نے چند کاموں کی نشاندہی کی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انھوں نے ٹی ایم اے کے اوور سیئر محمد عنصر کو تمام کام ہنگامی بنیادوں پرکرنے کا کہا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ تمام ترقیاتی کام لوگوں کی بہتری کیلئے کروائے جاتے ہیں لیکن لوگ ان کاموں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو ہم تک ضرور پہنچائیں تاکہ فوری طور پر ان بے ضابطگیوں کو دور کرکے معیاری اور بہترین معیار کے کام مکمل کئے جائیں۔