آل ہیلتھ ایمپلائز ایسو سی ایشن گجرات کے پہلے یوم تاسیس پر کیک کاٹا گیا

All Health Employees Association, Gujarat Foundation Day

All Health Employees Association, Gujarat Foundation Day

کوٹلہ ارب علی خاں: آل ہیلتھ ایمپلائز ایسو سی ایشن گجرات کے پہلے یوم تاسیس پر کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر چوہدری فہیم صالح ، چوہدری جمیل احمد، ارشاد احمد، علی رضا شاہ، قمر زمان،شاہدہ یاسمین،ظہوراحمد، محمد افضل ذکی، چوہدری سجاد احمد،ندیم گوندل موجو دتھے۔ اس موقع پر پختہ عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام ہیلتھ ایمپلائز کے حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی پریشر میں نہیں آئیں گے۔

ہم نے آج سے ایک سال پہلے جو مشن شروع کیا تھا انشاء اللہ اس پر عمل پیرا رہیں گے۔ ہم نہ جھکنے والے ہیں نہ بکنے والے ہیں۔تمام ہیلتھ ایمپلائزہر مشکل میں ہمیں اپنے شانہ بشانہ کھڑے پائیں گے۔ ہم نے پہلے بھی جعلی پرچے برداشت کئے ہیں اور اب بھی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا جواب دینا جانتے ہیں۔