چیئرمین راجیہ سبھانے وجے مالیا کا استعفیٰ مسترد کر دیا

Hamid Ansari

Hamid Ansari

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ایوان بالا راجیہ سبھا کے چیئرمین حامد انصاری نے کروڑوں روپے کے بنک قرضے معاف کرانے والے مفرور صنعتکاروں وجے مالیا کا راجہ سبھا کی رکنیت سے دیا گیا استعفیٰ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دیا۔

چیئرمین راجیہ سبھا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وجے مالیا کے استعفیٰ پر دستخط اصلی نہیں استعفیٰ دینے کیلئے مروجہ ضابطہ کار پر عمل بھی نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ وجے مالیا آج کل برطانیہ میں روپوش ہیں۔