چئیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار محمد صغیر خان ایڈوکیٹ اور دیگر پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج

Sardar Saghir khan

Sardar Saghir khan

جدہ (نوید فاروقی) چئیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار محمد صغیر خان ایڈوکیٹ اور دیگر پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج ،تشدد اور گرفتاریاں کھلی دہشتگردی، نااہل اور کٹھ پتلی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے، قیادت اور دیگر کارکنان کو فلفور رہا کیا جائے، ایسے ہتھکنڈے ہمیں اپنے راستے سے کسی صورت نہیں ہٹا سکتے، اگر فوری رہا نہ کیا گیا تو ہم پورے کشمیر میں پر تشدد تحریک چلائیں گے

اس کی تمام تر ذمہ داری کٹھ پتلی انتظامیہ پر ہو گی۔عالمی ادارے اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیںپاکستانی .مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دہشت گردی ،لاٹھی چارج ،گرفتاریوںاور تشدد کا فلفور نوٹس لیتے ہوئے غیرملکی افواج کے انخلا کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو سکے ۔٢٢ اکتو بر کو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر قبائلیوں نے کشمیر میں ظلم بربریت کی انتہا کی اور آج تک آذادی پسندوں کو ا پنے حقوق تک ما نگنے کی اجازت تک نہیں دی جاتی جسکی تاریخ میں کہیں ایسی مثال نہیں ملتی ۔ ہم پاکستان کی کشمیر میں اس کھلی بربریت کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہاراپنے مشترکہ بیان میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شمس کشمیری،ڈپٹی چیف آرگنائیزر امتیاز اسلم چوہدری ،کنوئینر گلف زون انجئینیر قمر حمید ، جنرل سیکرٹری گلف زون امجد حسین ،سیکرٹری اطلاعت گلف زون امان کشمیری ، سیکر ٹری مالیات گلف ندیم خان ، ،سابق جنرل سیکرٹری سعودی عرب اویس سعید ، زبیر قاسم ، صدر امان (مصقط) فیصل کشمیری ممبران گلف زون ایاز حسین شاہ نقوی (سعودی عرب جدہ) ٢ ۔شیراز کشمیری ( سعودی عرب ریاض) ٣ ۔راجہ مظہر حسین (سعودی عرب دمام) ٤ ۔قاضی محمد عامر( متحدہ عرب امارات)٥۔محمد عاطف (متحدہ عرب امارات) ٦ ۔واجد مسکین (کویت) ٧ ۔یاسر حسرت(عراق)٨۔ محمد شفیق کشمیری (مسقط) ،راجہ عبدالحفیظ اور دیگر نے کیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری قیادت اور کارکنان کو فلفور غیر مشروت طور پررہا کیاجائے ،اگر ایسا نہ کیا گیا تو حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور عالمی اداروں پر ہوگی۔