چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کا این اے 107 کا تعزیتی دورہ

Fateh e Khawani

Fateh e Khawani

کوٹلہ ارب علی خاں : چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کا این اے 107 کا تعزیتی دورہ۔کھاریاں میں چوہدری راشد محمود کے ماموں کی فاتحہ خوانی اورگوجر خاں کے قریب ہائی ایس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے گھر جاکے فاتحہ خوانی کی۔

گوجر خاں کے قریب دولت نگر سے راولپنڈی جانے والی ہائی ایس کے حادثے میںنٹھر کے رہائشی خاندان کے افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن کے لواحقین سے گھر جا کر چئیرمین چوہدری محمدعلی تنویر کوٹلہ نے اظہار تعزیت کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ ایک المناک حادثہ تھا جس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اللہ تعالی سے ان کے لواحقین کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فوت ہونے والوں کی بخشش فرمائے۔