چیئرمین پی سی بی چھٹیوں پر نہیں گئے: پی سی بی کی وضاحت

Shehryar Khan

Shehryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی کے مطابق شہریار خان آئی سی سی اجلاس کے بعد وومن اور اے ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے۔

دورہ انگلینڈ میں پی سی بی تین میڈیا منیجرز کو بھیج رہا ہے۔ تاہم ایک وقت میں ٹیم کیساتھ ایک ہی میڈیا منیجر ہو گا۔

دوسری جانب نجم سیٹھی نے متحدہ عرب امارات میں سپر لیگ اور ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں نے یو اے ای حکام سے میچز کے وینیوز کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔