چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2016 کا آرڈننس کلب واہ کینٹ میں باقاعدہ آغاز

Playes Tenis Ball Tournament

Playes Tenis Ball Tournament

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر اہتمام اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تعاون سے پہلا چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2016 کا آرڈننس کلب واہ کینٹ میں باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر جناب تبسم رحمان ممبر پی او ایف بورڈ مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے ٹورنامنٹ کے آغاز کا اعلان کیا۔ مہمان خصوصی اور صدر پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ ڈاکٹر عامر مراد کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، انڈر 17سنگلز، بوائز انڈر 14 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 10سنگلز، مینز ڈبلز اینڈ 45پلس مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 5لاکھ روپے ہے۔ آج کھیلے جانے والے میچز میں مینز سنگلز میں عقیل خان نے راشد کو (6-1, 6-0)، حراعاشق نے شاہین محمود کو (6-0, 6-2)، عثمان رفیق نے ملک عبد الرحمان کو(7-5, 6-4)، مزمل مرتضیٰ نے اسد اللہ کو (6-1،6-4)، امن عتیق خان نے مدثر مرتضیٰ کو (7-5، 6-3) ، احمد بابر نے عدنان رشید کو (6-1،6-2)اور شہزاد نے عبدال حیدر کو (6-4، 6-3) سے شکست دی۔

انڈر 18کیٹگری میں ذیشان باجانی نے اظہر افتخار کو(7-6، 6-1)سے شکست دی۔ انڈر 14کیٹگری میں بلال عاصم نے اسد باجانی کو (5-4، 4-1)، حمزہ رومان نے سید محمد احمد کو (4-0، 4-0)اور حمید اسرار نے احمد نائل قریشی کو (4-1، 4-1) سے شکست دی۔ یہ ٹورنامنٹ 22اکتوبر 2016تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ پ ی او ایف ملازمین، ان کے بچوں اور واہ کینٹ کے رہائشیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔ پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کھیلوں کے مختلف ایونٹس منعقد کرا کر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سوفٹ امیج کو بہتر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہاہے اور یہ ٹورنامنٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔