چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جامعیہ نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی

 Rehan Hashmi Meeting

Rehan Hashmi Meeting

کراچی : چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مفتی منیب الرحمن کی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب کی تمام مکتب فکر کے علمائے کرام کو یکجا کرنے اور آپس میں بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لئے جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جامعیہ نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیابعد ازاںچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کونسل 29 گلبرگ میں منصورہ گراؤنڈ اور علامہ اقبال اسکول یونین کونسل 07 فیڈرل بی ایریا بلاک 16 کا دورہ کیا انہوں نے محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ منصورہ گراؤنڈ اور علامہ اقبال اسکول کے گراؤنڈ کو ہموار کیا جائے تاکہ بچوں کو اسپورٹس کی سرگرمیوں میں آسانیاں میسر آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بھلائی کیلئے پرائیوٹ ادارے اورNGO’s بھی پارکس اور پلے گراؤنڈ ز کو ) OWN ) کرلیں تو بلدیہ وسطی کی عوام کو بہتر سے بہتر تفریح اور خوشگوار ماحول میئسر آسکے گا انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے پارک و پلے گرائونڈز پر توجہ نہیں دی گئی جسکی وجہ سے پارکس میں عوام کی آمد کا سلسلہ رک گیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی پارک و لے گرائونڈز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو گھر کے قریب تفریحی سہولتیں میئسر آ سکیں۔

فہیم مصطفی
انفارمیشن آفیسر
ڈی ایم سی (سینٹرل)
0300-2290488