اپنے چیئرمین کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے: مولا بخش چانڈیو

Maula Bakhsh Chandio

Maula Bakhsh Chandio

کراچی (جیوڈیسک) بلاول بھٹو پر تنقید کے جواب میں پیپلز پارٹی بھی بول پڑی۔ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں اپنے چیئرمین کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔

غلط زبان استعمال کرنے والے احتیاط سے کام لیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے مطالبات پیش کر دیئے اب فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مشیر اطلاعات سندھ نے مخالفین کو دو ٹوک پیغام دیا۔ فاروق ستار کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ بولے سندھ کوئی کیک نہیں جسے کاٹ لیا جائے۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا روز روز دھمکیوں اور دھرنوں سے کام نہیں کرتے۔ مطالبات بتا دیئے اب جو بھی کرنا حکومت نے ہی کرنا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا مذاکرات ہی جمہوری عمل کی جان ہیں۔ الفاظ کے بجائے بندوق چلے تو جمہوریت آگے نہیں بڑھتی۔