چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا کورنگی ورکشاپ اور علاقائی دورہ

Visit

Visit

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی اور علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لئے محکمانہ کارکردگی کو فعال بنایا جائے۔

ورکشاپ کو فعال بنا کر مشنریوں اور گاڑیوں کی فوری تعمیر و مرمت کو یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ جاتی سربراہان سے کہاکہ غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ وسائل علاقائی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں بروئے کار لائی جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے فوکل پرسن کورنگی زون ایس معین کے ہمراہ کورنگی ورکشاپ اور کورنگی زوزن کے کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سپرٹنڈنگ انجینئر طارق مغل ،XENایم اینڈ ای نثار سومرو ،ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ ورکشاپ کو مکمل طور پر فعال بنا یا جائے اور ورکشاپ میں موجود تمام مشنریوں اور گاڑیوں کو بروقت تعمیر و مرمت کرکے اسے قابل استعمال بنا یا جائے بعد ازاں کورنگی زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی او ر روشنی کے انتظامات کی بہتری کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی