کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 14/10/2016

Dera Kotla Arab Ali Khan

Dera Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں : چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کی خصوصی کاوش ۔سول ہسپتال کوٹلہ اور گرلز ڈگری کالج کے لئے واٹر فلٹر پلانٹ کی منظوری۔پینی اپیل تنظیم کی ٹیم کا نیوٹریشن افسر چوہدری شفقات عدالت کے ہمراہ متعلقہ اداروں کا دورہ ۔گذشتہ روز چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کی خصوصی کاوش سے سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خاں اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹلہ کے لئے واٹر فلٹر پلانٹ کے لئے پہلے کمرہ تعمیر کیا گیا اور بعدا زاں برطانیہ کی تنظیم پینی اپیل سے خصوصی طور پر واٹر فلٹر پلانٹ کی منظوری کروا دی گئی ہے۔ پینی اپیل پاکستان کے پروگرام ہیڈ سید قاسم عمر کے ہمراہ اسلام آباد سے آئی خصوصی ٹیم نے دورہ کیا ۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ چوہدری شفقات عدالت، مولوی ٹکا خاں تبسم اور سینئر صحافی امین عاصم بھی شامل تھے۔ اسلام آباد سے آئی ٹیم نے واٹر فلٹر پلانٹ کی تنصیب کے حوالے سے تمام ٹیکنیکل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں: یونین کونسل کوٹلہ کو صفائی کے لحاظ سے مثالی یونین کونسل بنائیں گے۔ چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر۔میری ٹیم میں شامل تمام افراد نیوٹریشن افسر شفقات عدالت،سیکرٹری یوسی شمریز بٹ ، ٹیکنیکل سیکرٹری محمد عرفان اور سیکرٹری شبیر احمد بھرپور محنت کر رہے ہیں۔گذشتہ روز چیئرمین یو سی کوٹلہ چوہدری محمد علی تنویر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کوٹلہ کو سینی ٹیشن اور ہائی جین کے لحاظ سے ضلع گجرات کی مثالی یونین کونسل بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت کوٹلہ ارب علی خاں میں بے شمار پراجیکٹ مکمل کروائے ہیں ۔جن میں کوٹلہ میں کالجز اور ہاسپٹل کے لئے زمینیںاس کے علاوہ اسٹیڈیم جیسے میگا پراجیکٹ کیلئے کمیونٹی کی طرف سے جگہ کی فراہمی، کوٹلہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا قیام اور ابھی حال ہی میں سول ہسپتال کوٹلہ اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹلہ کے لئے واٹرفلٹر پلانٹ کی تنصیب شامل ہے۔ یہ قوم بہت فراخ دل اور محنتی ہے صرف ایک اچھا لیڈر ہو نا چاہئے جو ا ن کو لیڈ کر سکے۔ میری یونین کونسل کے لوگوں نے مجھے لیڈ رمنتخب کیا ہے تو یہ میری اولین ذمہ داری ہے کہ میں ان کی توقعات کے عین مطابق بھرپور طریقے سے ہر میدان میں خدمت کر سکوں ۔ یونین کونسل کوٹلہ کے تمام پراجیکٹ ضلع گجرات کی تمام یونین کونسلز کیلئے مثال بن گئے ہیں ۔ دوسرے اضلا ع کے لوگ بھی ہمارے شروع کئے گئے پراجیکٹ کو سراہتے ہیں اور ہم ان کو ہر طرح کی ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل خدمات فراہم کر رہے ہیں۔