چکوال کے قریب وین کو حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے

Accident

Accident

چکوال (جیوڈیسک) چکوال میں تلہ گنگ کےقریب وین حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ حادثے کی شکار ہونیوالی وین سرگودھا سے راول پنڈی جارہی تھی۔

حادثے کے بعد امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونیوالے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔