چکوال کی خبریں 01.04.2013

آنے والے انتخابات میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز کی بھی خدمات حاصل کی
جا رہی ہیں

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کاشف مشتاق کانجو نے پیر کے روز ایک بریفنگ میں بتایا کہ آنے والے انتخابات میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز کی بھی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج ہمہ وقت موجود رہے گی ۔ ڈی پی او چکوال نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر کی ہدایت کے مطابق شفاف انتخابات کرانے کیلئے پولیس کو متحرک کر دیا گیا ہے اور حساس اسٹیشنوں کے باہر کمانڈوز اور ایلیٹ فورس تعینات کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو الیکشن کمشنر کی طرف سے جاری کر دہ ضابطہ اخلاق کو توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس ضمن میں بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ پیر کے روز شروع ہو گیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ پیر کے روز شروع ہو گیا ۔ ریٹرننگ آفیسر چکوال چوہدری انوار احمد خان کی عدالت میں دفاعی تجزیہ نگار اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ، سابق وفاقی وزیر میجر (ر) طاہر اقبال ، آزاد امیدوار شیخ وقار علی ، محمد طفیل ، چوہدری لیاقت علی خان اور دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئیے گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ملک تنویر اسلم کے خلاف احمد رضا ولد غلام ربانی ساکن میانی نے 117صفحات پر مشتمل اعتراضات ملک تنویر اسلم کے خلاف دائر کئے اور الزام لگایا کہ پانچ سالہ دور اقتدار میں ملک تنویر اسلم نے بدعنوانیوں ، اقربا پروری ، ناجائز مقدمات کا اندراج اور دھونس دھاندلی کا بازار گرم کیے رکھا لہٰذا ملک تنویر اسلم کے کاغذات مسترد کیے جائیں ۔ریٹرننگ آفیسر چوہدری انوار احمد خان نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے 4اپریل فریقین کو اپنی عدالت میں طلب کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب عہدیداروں کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر چوہدری رضوان اکرم ہوا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب عہدیداروں کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر چوہدری رضوان اکرم ہوا ۔ جس میں سینئر وائس پریزیڈنٹ عفران کہوٹ ، سیکرٹری جنرل ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ ، نائب صدر لبیبہ عفت ، کلرکہار تحصیل کے صدر حمید رضا اور فخر عباس نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پارٹی کے فیصلوں پر تنقید کی گئی ۔ انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں ۔ ضلعی تنظیم کی سفارش کی پس پست ڈال کر پارتی نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں ۔ اجلاس مین شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ اگر ضلعی تنظیم کے فیصلوں کو اس طرح نظر انداز کرنا تھا تو پھر انٹرا پارٹی الیکشن کی کیا ضرورت تھی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر پارٹی نے ضلع چکوال کے ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرثانینہ کی تو پھر سونامی کم از کم چکوال میں نہیں آئے گی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکروں نے گزشتہ 15سالوں سے پارٹی کا علم بلند کیے رکھا ۔ آج جب پارٹی کا گراف اوپر ہوا ہے تو پارٹی نے ورکروں کو نظر انداز کر دیا ہے ۔ عمران نے وکروں سے وعدہ کیا تھا کہ آنے والے انتخابات میں مکس میچ ہو گا ۔ حلقے کی تین سٹیوں پر ایک ورکر کوٹکٹ دیا جائے گا ۔ کم از کم اس وعدے کو پورا کیا جائے اور ضلعی تنظیم سے مشاورت کر کے ٹکٹ جاری کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر پولیس چکوال نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صدر پولیس چکوال نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ۔ 21سالہ جویریہ شفیع کے ولد محمد شفیع نے صدر پولیس کو پندرہ مارچ کو FIRدرج کرائی کہ اس کی بیٹی کو طارق عمران ولد محمد رفیق ، کنیز بی بی دختر محمد رفیق ، اکبر ولد بشیر ، دلاور ولد ارشاد ، ذوالفقار شاہ ولد ہارون شاہ اس کی بیٹی کو اغواء کیا ہے طارق عمران کے بھائی محمد منیر نے ڈی پی او چکوال کو درخواست دی کہ طارق عمران اور جویریہ شفیع نے اپنی مرضی سے 12مارچ کو عدالت میں نکاح کیا ہے اس نے 12مارچ کا نکاح نامہ بھی اپنی درخواست کے ہمراہ
لف کیا ہے ۔ محمد منیر کے مطابق صدر پولیس جویریہ پر تشدد کر رہی ہے اور لڑکی کے والدین اپنی مرضی کا بیان پولیس کو دلوانا چاہتے ہیں جبکہ ریکارڈ پر جویریہ کا حلف نامہ اور نکاح نامہ بھی موجود ہے ۔ ڈی پی او چکوال نے ڈی ایس پی صدر سرکلر چوہدری عبدالسلیم کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد دو بے گناہ ملزم اکبر اور دلاور کو بھی گرفتار کر رکھا ہے اور پولیس دبائو میں غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹی پولیس چکوال نے 34لاکھ 50ہزار روپے کا چیک دینے والے دو جعلسازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سٹی پولیس چکوال نے 34لاکھ 50ہزار روپے کا چیک دینے والے دو جعلسازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ مدثر ندیم ولد قاضی محمد صدیق نے پولیس کو بتایا کہ اس نے تصور حسین اور اس کے والد منور حسین ساکن میانوالی کو قرض کے طور پر 34لاکھ50ہزار روپے قرض کے طور پر دئیے جس کا اس نے چیک دیا چیک کیش کروانے کے بھیجا گیا تو ڈس آنر ہو گیا ۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی سہولیات کی جانب ایک اور قدم
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی سہولیات کی جانب ایک اور قدم گذشتہ روز امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 60 راجہ یاسرہمایوں سرفراز،رہنما تحریک انصاف چوہدری نعیم اکرم اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری علی ناصر خان بھٹی نے غازیال میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کر دیا میڈیکل کیمپ کا انعقاد تحریک انصاف ملہال مغلاں کی طرف سے کیا گیاجس میں یو ۔سی ملہال مغلاں کے صدرمحمد طارق کیانی ،سینئر نائب صدرراجہ عادل جہانگیر،نائب صدر زیشان اسلم،نائب صدر احتشام الحق اور جنرل سیکرٹری حسنین نے انتظامات میں اہم کردار ادا کیا میڈیکل کیمپ میں ایک دن کے اندر ڈاکٹر عامر اور لیڈی ڈاکٹر عابدہ نے 400مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اور مریضوں کو شاہین کیمسٹ چکوال کی جانب سے فری ادویات مہیا کی گئیںاس موقع پر راجہ
یاسرہمایوں سرفراز کے ہمراہ راجہ عثمان ہارون اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر چوہدری احسن زاہد بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے جن 50خواتین کی ابتدائی فہرست جاری کی ہے
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے جن 50خواتین کی ابتدائی فہرست جاری کی ہے اس میں چیئر پرسن سوشل ویلیفئر بورڈ چکوال مہوش سلطان کو 12ویں نمبر پر نامزد کیا گیا ہے مہوش سلطانہ کی والدہ (مرحومہ )بھی خواتین کی مخصوصی نشستوں پر پچھلے دور میں ایم پی اے منتخب کی گئی تھیں ۔ مہوش سلطانہ نے حلقہ پی پی اکیس پر بھی اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا رکھے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے اپنی تک ضلع چکوال میں اپنے امیدواروں کا فیصلہ نہیں کیا ہے ادھر سابق ایم پی اے بیگم عفت لیاقت کو بھی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے فہرست میں 22ویں نمبر پر رکھا گیا ہے مہوش سلطانہ کا نمبر آنے کے امکانات روشن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصبہ سوہاوہ تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں حویلی کے تالے توڑ کر قبضہ کرنے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ سوہاوہ تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں حویلی کے تالے توڑ کر قبضہ کرنے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ محمد امیر ولد محمد زمان نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان غلام عباس ولد محمد انیس دیگر چار افراد کے خلاف محمدشفیق کی حویلی کے تالے توڑے اور حویلی میں داخل ہو کر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ۔ محمد شفیق ملزم غلام عباس کا چچا زاد بھائی ہے اور انگلینڈ میں مقیم ہے ۔ ملزمان اس کی حویلی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔ ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سلیم اختر نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ قبل ازیں پولیس نے ایک رپٹ اظہر عباس مسماة مظلوم بیگم اور شازیہ بیگم کے خلاف بھی درج کر رکھی ہے۔