کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرافی محمڈن، کراچی ککرز، ملیر شاہین اور شہزاد محمڈن کی کامیابی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہزاد محمڈن نے ایک سخت مقابلے کے بعد ایف سی روورز کو 5-3 سے شکست دیدیکھیل کے دوران مقابلہ ایک ایک گول سے برابری ختم ہوا شہزاد محمڈن کے اخلاق جبکہ ایف یس روورز کے حریب زمان نے گول کئے۔

دوسرے میچ میں ملیر شاہین نے پنالٹی ککس پر ینگ جمال کو 4-3سے زیر کردیا دوان کھیل مقابلہ 1-1گول سے برا بر رہا ملیر شاہن کے ذاکر اور ینگ جمال کے اظہر نے گول کئے۔

دیگر میچوں میں شرافی محمڈن نے صاحبداد اسٹار کو 3-1سے مات دیدی ،کراچی ککرز نے یسن اسٹار ڈالمیا کو باآسانی 5-1سے ڈھیر کردیا کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،عبدالرشید ،عبدالرحمن ،محمد اختر اور محمد اسماعیل نے انجام دیئے میچ کمشنر عبدالطیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔