چمن کومبنگ آپریشن کے دوران تین دہشتگرد گرفتار

Security Forces

Security Forces

چمن (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی فورسز کومبنگ آپریشن جاری ہے ، چمن میں آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے، سیکورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن جاری۔

مختلف شہروں میں ملک دشمنوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں ۔ چمن کے علاقے گلدارہ باغیچہ میں سیکورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران تین دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا گیا۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی ۔ گیس پائپ لائن اور سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب سے 2 بم برآمد ہوئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ۔ صوابی کے علاقے ملک آباد میں بھی سرچ آپریشن کے دوران دو بم برآمد کرلئے ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے دونوں بم ناکارہ بنا دیئے۔