چیمپمئنز لیگ، میجی لینڈ نے سائوتھمپٹن کو شکست دے دی

 Champion League

Champion League

لندن (جیوڈیسک) چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ فٹبال ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں میجی لینڈ نے ساؤتھمپٹن کی ٹیم کو ہرا کر چیمپئنز لیگ کی گروپ سٹیج سے باہر کر دیا۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں میجی لینڈ اور ساؤتھمپٹن کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

ٹیموں نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار پرفارمنس دکھائی اور ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے۔ میجی لینڈ کےکھلاڑیوں نے بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے بڑی ٹیم ساؤتھمپٹن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے نہ صرف ہرایا بلکہ چیمپئنز لیگ سے بھی باہر کر دیا۔