چیمپئن ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10، 10 لاکھ روپے ملیں گے: چیئرمین پی سی بی

Shahyar Khan

Shahyar Khan

لاہور (جیوڈیسک) چیمپئن بننے پر ایک اور انعام، چیئرمین پی سی بی کا ٹیم کیلئے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے انعام کا اعلان، چیمپئن ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10،10 لاکھ روپے ملیں گے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے چیمپئنز ٹرافی کی چیمپئن ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق دی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے چیمپئن بننے پر ہیڈ کوچ سمیت کوچنگ سٹاف اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی خدمات کو بھی سراہا۔