چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی، بالی ووڈ اسٹار کی قومی ٹیم کو مبارکباد

Bollywood Star

Bollywood Star

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر پاکستانی ٹیم کو تہنیتی پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ بالی وڈ اسٹارز بھی پاکستان کی کامیابی پر مبارکباد دیئے بٖغیر نہ رہ سکے۔ بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فائنل میں بلاشبہ اچھا کھیل پیش کیا۔

اداکارہ دیا مرزا نے بھی اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو عمدہ قرار دیا۔ اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر نے بھی پاکستان کو شاباش دیتے ہوئے کہا پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کھیل دکھایا۔

اداکار ابھیشیک بچن، سدھارت ملہوترا، رنویر سنگھ اور ورون دھون سمیت دیگر بالی وڈ اسٹاز نے بھی پاکستان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔