پی ایس بی بین الصوبائی انڈر 16 گرلز تائی کوانڈو چیمپیئن شپ’ آج کا دن سندھ کے نام رہا

Tae Twando Championship

Tae Twando Championship

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ بین الصوبائی انڈر 16 گرلز تائی کوانڈو چیمپیئن شپ میں آج کا دن میزبان سندھ کے نام رہا۔ مختلف کیٹیگریز میں سندھ کی پانچوں کھلاڑی اپنی اپنی حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں جاری اس چیمپئن شپ کا افتتاح ڈائریکٹر اسپورٹس احمد علی قریشی نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی’ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس لاڑکانہ محمد حسین ملکانی’ ارشاد علی مخدوم’انجم حسین اور ہر دلعزیز رازق حسین ربانی بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر اسپورٹس نے اپنے خطاب میں پاکستان بھر سے آئی ہوئی مہمان ٹیموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا آپ لوگ اپنے اپنے صوبوں کے سفیر ہیں آپ کا ڈسپلن اور آپ کا اخلاق یہاں آپ کے صوبوں کی پہچان بنے گا اپنی بہترین کارکردگی سے اپنے اپنے صوبوں کا نام روشن کریں۔

احمد علی قریشی نے محکمہ کھیل کے افسران کو ہدایت کی کہ مہمان ٹیموں کو کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کریں تاکہ مہمان ٹیمیں سندھ کی روائتی میزبانی کو یاد رکھیں اور کراچی سے خوشگوار یادوں کے ساتھ رخصت ہوں’ بعد ازاں تائی کوانڈو کے ابتدائی مقابلے شروع ہوئے سندھ کی کنول احمد نے بلوچستان کی ہما کو سندھ ہی کی انوشہ نے بلوچستان کی مہرین کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا۔

بلوچستان کی ام حبیبہ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر سندھ کی مہوش نے بالآخر انہیں زیر کر لیا۔ ایک اور مقابلے میں گلگت بلتستان کی مدیحہ نے پنجاب کی مناہل کو شکست دی۔بلوچستان کی سپنا نے کے پی کے کی خدیجہ کو پوائنٹ کی بنیاد پر زیر کیا جبکہ گلگت بلتستان کی ستارہ طاہر نے کے پی کے کی ملائکہ کو شکست دیدی مختلف کیٹگریز کی ان تمام کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جیوری کے سربراہ جاوید خان جبکہ ریفری حیدر آباد کے ندیم تھے۔ خلدوم راجہ ٹیکنیکل آفیسر جبکہ ان کے ہمراہ کامران خان’حنا راجپوت’ نور احمد عباسی اور شبیر تھے۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708