پی سی ایس آئی آر کردار اور اس کے اثرات” کے عنوان سے سائنسی سیمینار 3 فروری کو لاہور میں منعقد ہو گا

PCSIR Seminar

PCSIR Seminar

لاہور : معاشی ترقی میں پی سی ایس آئی آر کردار اور اس کے اثرات” کے عنوان سے سائنسی سیمینار 3 فروری کو لاہور میں منعقد ہو گا، سیمینار پی سی ایس آئی آر، لاہور لیباٹریز کیمپلکس میں ہو گا جس کے مہمان خصوصی رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہو گے۔

جبکہ محمد اشرف ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی، ڈاکٹر شہزاد عالم، چیئرمین پی سی ایس آئی آراور جناب عبدالباسط، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری بھی سامعین سے خطاب کریں گے۔سیمینار کا بنیادی مقصد ٹیکسٹائل، میٹالرجی، لیدر، خوراک اور جراحی کے آلات کے میدان میں پی سی ایس آئی آرکے کام اور خدمات کے صنعتی کیمونٹی تک پہنچانااور اس کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے۔

اس کے علاوہ سیمینار میں مختلف کارخانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطع پردرپیش مسائل اور اس کے حل کے بارے میں بھی بات چیت ہو گی۔ یہ سیمینار پی سی ایس آئی آراور کارخانوں کے درمیان کارگردگی مذید بہتر بنائی گی جو ملک کے معاشی ترقی میں بہت معاون ثابت ہو گی۔مذکورہ سیمینار میں سائنسدانوں ، ماہرین تعلیم اور صنعتکاروں کی کثیر تعدار متوقع ہے۔