چار سدہ حملہ افغانستان سے کنٹرول ہوا، آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، افغانستان میں امریکی فوجی کے سربراہ جنرل جان کیمپبیل کو ٹیلی فون کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا افغان قیادت اور امریکی فوج کے سربراہ سے کہنا ہے کہ پاکستان میں چار سدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر حملے کو افغانستان کے ایک مقام سے کنٹرول کیا گیا، تحریک طالبان کا آپریٹو دہشت گردوں کو فون پر ہدایات دے رہا تھا۔

آرمی چیف نے تینوں سے کہا ہے کہ ذمہ داروں کی تلاش اور انہیں نشانہ بنانےکیلئے پاکستان سے تعاون کیا جائے۔