چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے

لیہ+کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے اس قسم کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

ان خیالات کا اظہار MNAصاحبزادہ فیض الحسن، MPA حاجی عبدالمجید نیازی، چئیرمین یونین کونسل صاحبزادہ محبوب الحسن، سابق MPAملک عبدالشکور سواگ، صدر مرکززی انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ صدر بار ذوالفقار علی سیہڑ نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف جنرل رحیل شریف نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں جرأت مندانہ اقدام اٹھایا۔

جس پر پوری قوم ان کے ساتھ ہے چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ ایک بزدلانہ کاروائی ہے جس میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کے امکانات ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی انہوں نے شہداہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔

Haji Abdul Majeed Niazi

Haji Abdul Majeed Niazi

Tariq Pahar

Tariq Pahar

MNA3

MNA3

Mehboob Al Hassan

Mehboob Al Hassan

Zulfiqar Ali

Zulfiqar Ali

Abdul Shakoor Sawag

Abdul Shakoor Sawag