چوہدری عابد رضا عدالت سے باعزت بری ہونگے۔ چوہدری افتخار احمد کھٹانہ رہنما مسلم لیگ ن اٹلی

Chaudhry Iftikhar Ahmed

Chaudhry Iftikhar Ahmed

اٹلی : چوہدری افتخار احمد کھٹانہ رہنما مسلم لیگ ن اٹلی نے کہا ہے کہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ ہر دلعزیز شخصیت ہیں اور وہ حلقہ این اے 107 کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح وبہبود کیلئے بھی لازوال خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ پہلے کی طرح موجودہ امتحان میں بھی سرخرو ہونگے مخالفین کی سازشیں پہلے کی طرح ناکام ہونگی۔

انسانی فطرت میں یہ چیز شامل ہے کہ وہ کسی دوسرے انسان کو کامیاب ہوتا دیکھ نہیں سکتا خوش ہونے کی بجائے حسد کرتا ہے اور یہی معاملہ چوہدری عابد رضا کے ساتھ پیش آرہاہے حاسدین سازشوں میں مصروف ہیں۔

چوہدری عابد رضا ان تمام باتوں سے ماورا عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں انہوں نے مزید کہاکہ انشاء اللہ سازشیں پھر ناکام ہونگی اور چوہدری عابد رضا عدالت سے باعزت بری ہونگے کیونکہ حلقہ کے لاکھوں عوام ،مائوں ،بہنوں ،بیٹیوں اور بزرگوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔