کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 22/3/2016

Dengue Visit Dera Kotla

Dengue Visit Dera Kotla

کوٹلہ ارب علی خاں : ایم این اے چوہدری عابد رضا نے کہا ہے کہ وہ اقوام عالم میں پاکستان کی سربلندی کے لئے اپنے مصمم عزم کا اعادہ کریں، آج پاکستان کو اسی جوش جذبے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں یہ وطن معرض وجود میں آیا۔یوم پاکستان کے حوالے سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں ایم این اے چوہدری عابد رضا نے کہا ہے کہ تیئس مارچ کا دن ہمیں اس تاریخی موقع کی یاد دلاتا ہے جب مسلمانان برصغیر نے ایک آزاد ریاست کے حصول کے لئے جد و جہد کا آغاز کیا جہاں انصاف و برابری کے اصول کارفرما ہوں۔ انہوں نے کہا قائد اعظم اس بات کا احساس رکھتے تھے کہ آزادی، برابری اور سماجی انصاف جنوبی ایشیا کے ہر مسلمان کا حق ہے ، حصول پاکستان کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں مختلف مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔۔ آج ضرورت ہے کہ ہم اپنے باہمی اختلافات کو پس پشت رکھتے ہوئے ہم ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہو جائیں اورایسے معاشرے کے قیام کے لئے جدوجہد کریں جہاں ہم آہنگی، برداشت، امن، خوشحالی کا راج ہو اور جہاں لوگ امن سے رہ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں : ڈینگی کا خاتمہ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ نیوٹریشن سپروائزر شفقات عدالت۔گذشتہ روز یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاںمیں ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے نیوٹریشن سپروائزر کی سربراہی میں انسکٹی سائیڈ نالیوں اور کھڑے پانی میں پھینکا گیا۔ اس موقع پر ان کیساتھ نیوٹریشن سپروائزر چوہدری عابد حسین بھی موجود تھے۔انہوں نے ٹی ایم اے کے عملے کے ہمرا ہ کوٹلہ ارب علی خاں کی تمام گلیوں کا وزٹ کیااور لاروا کے تدارک کے لئے ٹی ایم اے عملے نے نالیوں اور کھڑے پانی میںدوائی پھینکی ۔حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی بریڈنگ سپاٹس میں لاروا کی افزائش زیادہ ہوگی جس کے تدارک کیلئے وسیع پیمانے پر کوششوں کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی سیزن کے آغاز سے قبل ہی کوٹلہ ارب علی خاں میں قبرستانوں ،کباڑخانوں،ٹرانسپورٹ اڈوں ،پارکس ، زیر تعمیر عمارتوں اوورہیڈ اور زیر زمین پانی کے ٹینکوں ،کھلے مقامات پر جمع ہونے والے پانی کے ذخیروں میں لاروا کی تلاش اور لوگوں کو ڈینگی سے بچائو کے طریقوں سے آگاہی کیلئے جاری سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔تمام ادارے اور کمیونٹی کے افراد انسانی خدمت اور قومی جذبے کے ساتھ ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔