چوہدری عابد رضا ایم این اے کا چھکا۔ گلیوں نالیوں اور سڑک کی تعمیر کے لئے 60 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری

Chaudhry Abid Raza in Plawarhi

Chaudhry Abid Raza in Plawarhi

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان سے) چوہدری عابد رضا ایم این اے کا چھکا۔گلیوں نالیوں اور سڑک کی تعمیر کے لئے 60 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری۔اہلیان پلاوڑی کا ایم این اے چوہدری عابد رضا اور نو منتخب چیئرمین یو نین کونسل ملکہ ملک محمد اقبال اعوان کا شکریہ ۔تفصیل کے مطابق چوہدری عابد رضا ایم این اے کا چھکالگا دیا ہے۔

موضع پلاوڑی کی گلیوں نالیوں اور سڑک کی تعمیر کے لئے 60لاکھ کی گرانٹ کی منظوری ۔اہلیان پلاوڑی کا ایم این اے چوہدری عابد رضا اور نو منتخب چیئرمین یو نین کونسل ملکہ ملک محمد اقبال اعوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم این اے نے گزشتہ روز موضع پلاوڑی میں چوہدری غضنفرجمشید آف کویت کی طر ف سے دیئے ناشتہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت نے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں ۔ہم جب صوبائی حلقہ کی سیٹ سے کامیاب ہوئے تھے تب بھی ہم نے اپنے حلقہ میں کروڑوں کے ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچائے تھے ۔اب ہم نے اپنے حلقہ کی ترقی کے لئے مرکز سے بھی زیادہ سے زیادہ ترقیاتی فنڈ منظور کروا رہے ہیں۔

انشاء اللہ حلقہ کی پسماندگی کو دور کر کے دم لیں گے ۔انھوں نے کہا کہ عمران خاں اپنا گھر نہیں سنبھال سکتے ملک کی بھاگ ڈور کس طرح سنبھالیں گے۔