چوہدری افضال ڈھل کے داماد جہانگیر کی پیرس آمد پر چوہدری رزاق ڈھل کا شاندار افطار ڈنر

Paris Iftar Dinner

Paris Iftar Dinner

پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس کی سیاسی وسماجی اورکاروباری شخصیت چوہدری رزاق گجر ڈھل بنگش نے پی ٹی آئی فرانس کے سینئر راہنماچوہدری افضال گجر ڈھل بنگش کے داماد جہانگیر کی پیرس آمد پر ڈیپلومیٹ ریسٹورنٹ پر شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ پیرس میں موجود تمام ڈھل بنگش فیملی نےاس افطار ڈنر میں بھر پور شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں۔

چوہدری طارق نادر،چوہدری عدالت خاں، چوہدری ساجد گجر، چوہدری محمد الیاس، چوہدری رخسار گجر ڈھل، چوہدری افضال گجر ڈھل، گلزار، چوہدری عثمان چیلیاں والہ، قیصر گجر ڈھل، آصف گجر ڈھل، عنصر، چوہدری اعتزاد احمد گجر، چوہدری رضی الحسن رزاق ڈھل، چوہدری عثمان رزاق ڈھل، چوہدری وقاص رزاق ڈھل، چوہدری اویس طارق، پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق اور دیگر افراد شامل تھے۔

چوہدری رزاق گجر ڈھل بنگش اور ان کے صاحبزادے چوہدری رضی الحسن نے افطار ڈنر میں آنے والے تمام معززین کا پرتپاک استقبال کیا اور شکریہ ادا کیا۔