جناب چوہدری اظہر چیمہ کو سویڈن آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ کاشف عزیز بھٹہ

Chaudhry Azhar Cheema And Kashif Aziz Bhutta

Chaudhry Azhar Cheema And Kashif Aziz Bhutta

سٹاک ھوم : پاکستان مسلم لیگ ن گوجرنوالہ ڈویژن کے سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن وزیرآباد تخصیل کے سینئر نائیب صدر 15 نومبر بروز اتوار کو اپنے نجی دورہ پر پاکستان سے سویڈن پہنچیں گے۔

اوورسیز یورپ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے آرگنائیزر و سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ نے نمائیندہ خصوصی سے بات کرتے ہوئے بتای اکے چوہدری اظہر چیمہ جو اپنے نجی دورہ پر سویڈن تشریف لا رہے ہیں ان کی آمد پرپاکستان مسلم لیگ ن سویڈن ایک پروقار تقریب کااہتمام کرے گی۔

جبکہ چوہدری اظہر چیمہ اپنےقیام کے دوران سویڈن کی مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے کاشف عزیز بھٹہ نے چوہدری اظہر چیمہ کےدورہ سویڈن کو خوش آئیند قرار دیا اور کہا کے ہم چوہدری اظہر چیمہ کو مسلم لیگ ن سویڈن اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سویڈن کی جانب سے سویڈن آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔