چوہدری غضنفر جمشید کی زاہد حامد کے بیٹے علی زاہد سے لاہور میں ملاقات

Chaudhry Ghazanfar Jamshed and Zahid Ali Meeting

Chaudhry Ghazanfar Jamshed and Zahid Ali Meeting

ملکہ + گلیانہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کے نائب صدر چوہدری غضنفر جمشید نے پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوورسیز کے آرگنائزر اور وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے بیٹے علی زاہد سے لاہور میں ملاقات کی۔

چوہدری غضنفر جمشید نے علی زاہد کو کویت میں یوتھ ونگ کی ممبر شپ کے حوالے سے گفتگو کی ۔انھوں نے کہا کہ ہم کویت سمیت تمام عرب ممالک میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالنے اور روشن پاکستان کی طر ف سے لے جانے کے لئے دن رات ایک کیا ہو ا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا مقصد پاکستانی کیمونٹی کی بے لوث خدمت ہے۔

علی زاہد نے کہا کہ یوتھ ونگ کی مضبوطی در اصل میاں نواز شریف کی مضبوطی ہے ۔عمران خاں بو کھلائیٹ کا شکار ہیں ۔انہیں انشاء اللہ آئندہ آنے والے الیکشن میں بھی شکست دے دوچار کریں گے۔