چودھری گلزار احمد کی جیت اہل علاقہ کی کامیابی ہے، چودھری صفدر محمود گوندل

 Chaudhry Safdar Mahmood

Chaudhry Safdar Mahmood

پیرس (اشفاق چودھری) پاکستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا جوش دیار غیر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، فرانس میں بسنے والے پاکستانیوں کے عزیز و دوست احباب نے بھی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا جن میں چودھری صفدر محمود گوندل (لاہور ریسٹورانٹ لاکورنیو ) کے ماموں جا ن اور چودھری ذوالفقار احمد کے بھائی چودھری گلزار احمد نے بھی حصہ لیا اور کامیاب قرار پاے۔

ان کی کامیابی کی خوشی میں لاہور ریسٹورانٹ لاکورنیو میں اہل علاقہ اور کمیونٹی کے حلقہ احباب کو شاندار اعشایہ دیا گیا۔

اس موقع پر چودھری صفدر محمود گوندل نے کہا کے چودھری گلزار احمد کی جیت اہل علاقہ کی کامیابی ہے۔انشاللہ چودھری گلزار احمد پہلے کیطرح عوام کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

تقریب کے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کامیاب امیدوار چودھری گلزار احمد کے بھائی ر چودھری ذوالفقار احمد نے کہا کے ہم علاقہ کے لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں کامیاب کر کے ہماری عزت افزائی کی یقینن ہم اہل علاقہ کی محبت کا اپنے کام سے مثبت جواب دیں گے۔

 Chaudhry Safdar Mahmood

Chaudhry Safdar Mahmood