چوہدری افتخار احمد وارث آف عادووال کا یوسی عادووال سے الیکشن لڑنے کا اعلان

گجرات (سٹاف رپورٹر) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری افتخار احمدو ارث آف عادووال کا یوسی عادووال سے الیکشن لڑنے کا اعلان، عظمت اللہ آف ڈھیروگھنہ وائس چیئرمین ہونگے۔پینل تشکیل دیدیاگیا، ڈیرہ پرمعززین کا اکٹھ، فائنل پینل آج تشکیل دیا جائے گا۔

ڈیرہ پر اکٹھ کی صدارت چوہدری اصغر پسوال ایڈووکیٹ نے کی،جبکہ یونین کونسل عادووال ،مراڑیاں،سانوال کلاں،سانوال خورد،دھول خورد، وینس، ڈھیروگھنہ، میلو، چانگاں والی،ٹبی سنگھواں، ٹبی چھوڑی، ڈیرہ آرائیاں ،ٹبی گوریاں سے معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر معززین سے چوہدری افتخاراحمدوارث آف عادووال نے خطابکرتے ہوئے کہاکہ عادووال کی عوام سے اٹوٹ رشتہ ہے ہم نے سیاسی سپورٹ کے بغیر ترقیاتی کام کروائے ہیں اور عوامی خدمت میں بھی کبھی کمی نہیں آنے دی، یوسی عادووال سے جاگیرانہ نظام ختم کرینگے، یونین کونسل کوامن کا گہوارہ بنائیں گے اور کامیاب ہوکر یونین کونسل کو یرغمال بنانے والوں کا احتساب کرینگے۔

شرکت کرنے والوںمیں محمد نواز، محمداعظم بٹ، محمدارشد بٹ، عبدالرحمن، سیکرٹری اعجاز احمد،مرزا مقصود بیگ، محمدخالد بٹ، محمد حمید بٹ، جعفر اقبال،غلام عباس،چوہدری فیضان احمد، چوہدری محمداحسان، ذوالفقار احمد، غلام دستگیر،خالداعوان،مرزا اصغر، اقبال بٹ، افضل بٹ، محمد عمران بٹ،چوہدری عمران، زین گجر، اشرف بٹ، محمد ارشد بٹ، طاہر دلاور،مرزا محمدرمضان، چوہدری غلام سرور،وقار پسوال،مختار احمد، ظفر اقبال بٹ،قدیر بٹ، چوہدری فیضان احمد، عارف حسین سمیت معززین نے شرکت کی۔

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News