چوہدری جعفر اقبال سے ہم نے علاقہ کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبوں کا مطالبہ کیا تھا انہوں نے پورا کر دیا ہے۔ چوہدری یاسر اقبال

 Chaudhry Yasir Iqbal

Chaudhry Yasir Iqbal

لالہ موسیٰ (جمیل احمد طاہر) چیئرمین یونین کونسل ٹھیکریاں چوہدری یاسر اقبال جھنڈیوالی، وائس چیرمین چوہدری صغیر احمد ایڈووکیٹ نے گلیانہ روڈ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری جعفر اقبال ایم این اے سے ہم نے علاقہ کی فلاح و بہبود کیلئے دو تین منصوبوں کا مطالبہ کیا تھا الحمد و للہ انہوں نے ہمارا پہلا اور بڑا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے، 22 کروڑ کی لاگت سے بننے والا یہ کارپٹ روڈ علاقہ کے عوام کیلئے چوہدری جعفر اقبال کے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے، یہ منصوبہ مکمل ہونے سے علاقہ کے عوام کو آمدورفت میں سہولت ملے گی اور فاصلے سمٹیں گے اور علاقہ میں خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری جعفر اقبال ایم این اے کے دلی مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے دوسرے مطالبات بھی جلد پورے ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ چوہدری جعفر اقبال ایم این اے عوامی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں۔

حلقہ این اے 106 کیلئے جو میگا پراجیکٹس چوہدری جعفر اقبال لا رہے ہیں یہ ان کی عوام دوستی کی منہ بولتا ثبوت ہے، آئندہ انتخابات میں بھی حلقہ این اے 106 کے غیور عوام چوہدری جعفر اقبال کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔