چوہدری یٰسین میو کو ممبر کرائم فائٹنگ یونٹ قصور منتخب کر دیا گیا

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) چوہدری یٰسین میو کو ممبر کرائم فائٹنگ یونٹ قصور منتخب کر دیا گیا، پولیس کی طرف سے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے احسن طریقے سے انجام دوں گا، چوہدری یٰسین میو، تفصیلات کے سابقہ ممبر ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری یٰسین میو کو ممبر کرائم فائٹنگ یونٹ قصور منتخب کر دیا گیا،

ضلعی پولیس کی طرف سے کارڈ جاری، چوہدری یٰسین میو نے کہا کہ میں نے ثالثی و مصالحتی کمیٹی کا ممبر بن کر بھی عوام کی خدمت اور پولیس کا بھر پور ساتھ دیا تھا اب پولیس نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ممبر کرائم فائٹنگ یونٹ قصور بنایا ہے اس اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، اور معاشرے سے جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا،