چوہدری محمد اکرم پیارا نے اپنی برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت PTI میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا

Kharian

Kharian

کھاریاں: چوہدری محمد اکرم پیارا نے اپنی برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت PTI میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا یہ اعلان پیارا ہائوس میں عوامی اکٹھ میں کیا گیا خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چوہدری محمدالیاس نے کہا کہ ہم شمولیت کرنے پر چوہدری محمداکرم پیارا کو اسلام پیش کرتے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہتے ہیں PTI میں صرف اور صرف میرٹ پر کام کیا جاتا ہے اقرباء پرورںکو فروغ نہیں دیا جاتا۔

اپنے خطاب میں سید مددعلی شاہ کلیوال نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے اپنے دور میں ملک وقوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاPTIانکا احتساب کریگی چوہدری اکرم سے30سالہ تعلق ہے جو کہ آج اور بھی مضبوط ہوا ہے اپنے خطاب میں چوہدری مختار ڈھل نے کہا کہ عمر ان خان کا ویژن کامیابی کی طرف گامزن ہے جس کا منہ بولتا ثبوت آج کا اکٹھ ہے چوہدری اکرم میرے سیاسی اُستاد ہیں انہوں نے میرا مان رکھا بے حد مشکو ر ہوں اپنے خطا ب میں چوہدری ناصر چھپر نے کہا کہPTI پسے ہوئے طبقے اور مظلوم عوام کی آواز بن کر اُبھری ہے حلقہNA107 اورPP115میں تبدیلی آچکی ہے چوہدری اکرم پیارا کو ویلکم کہتے ہیں اپنے خطاب میں سابق ایم پی اے چوہدری محمدارشد نے کہا کہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں سچا انسان ہے یہی دیکھ کرPTIمیں شامل ہوئے اپنے کسی بھی ساتھی کیخلاف کاروائی یا ظلم زیادتی برداشت نہیں کریں گے چوہدری اکرم پیارا کو پیار ملے گا۔

اس موقع پر حاجی عبدالرئوف پیارا سابق کونسلر اور چوہدری محمد رفیق ایڈووکیٹ بکوہل نے بھی خطاب کیا چوہدری اجمل پیارا،چوہدری عاشق پیارا،چوہدری شوکت پیارا،چوہدری امجد پیارا،چوہدری قاسم پیارا،چوہدری محمد خاں اور دیگر نے مہمانو ں کا استقبال کیا۔اس موقع پر نمایاں طور پر سید خالد شاہ جھانٹلہ،ملک آفتاب حسین لمے،ملک ساجد حسین ڈوگہ، چوہدری فرحان احمد،چوہدری نصیر گوندل،چوہدری ضیغم ٹوپہ،حمزہ شفیق،مسعود چوہان(ممبرCBK)،اصغر بھٹی لمے،شفقت شاہ،عبدالغفور،ملک فیاض لہڑی،چوہدری فضل الٰہی،چوہدری سعید،چوہدری امت رسول ،شکیل بھٹی نصیرہ،شمیم بھٹی نصیرہ ،راجہ صابرنصیرہ،چوہدری جاوید پیارا،چوہدری اعظم لدڑ،چوہدری گلنواز سینھل،ماسٹرسجاد حیدر،چوہدری سہیل غلام،صوبیدار الیاس،لالہ الیاس لدڑ،چوہدری نواز سینتھل،ملک صدیق بدرمرجان،سید تازیر ابیال،بشارت شاہ ابیال،چوہدری اقبال تھپلہ،امین مہر،خان اعجاز،چوہدری اشفاق چک سجاول،چوہدری خورشید،چوہدری افضل سندہاریہ،ماسٹراصغر سدہاریہ،طفیل خان کنجیال،چوہدری انور پیارا،چوہدری اکرم پیارا(حفظ بیکری)،غلام ربانی تہال،عبدالغفور،صوبیدار شفیع ،نمبردار محمداکرم تہال،محمدالیاس تہال،ثناء اللہ تہال،مہر محمدمنیر کنجیال،مشتاق عرف بادشاہ کنجیال،محمداقبال کنجیال،عدیل شاہ ابیال، ملک صابر بدمرجان،غفار خاں بدرمرجان،صوبیدار زمان ڈوگہ اور دیگر شامل تھے۔