چوہدری محمد رزاق کی قیادت میں متحد و منظم ہیں۔ چوہدری پرویز رشید

Chaudhry Pervaiz Rasheed

Chaudhry Pervaiz Rasheed

جدہ (نوید فاروقی) چوہدری محمد رزاق کی قیادت میں متحد و منظم ہیں اور وہی خاندان کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ چوہدری محمد رشید مرحوم کے سیاسی جانشین بھی ہیں۔ عوامی خدمت سے سر شار مدبر سیاست دان ہیں ان کے صلاحیتوں کو بروے کار لا کر کرپش تعصب اور برادری ازم کی سیاست کا خاتمہ کریں گئے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر حکومت چوہدری محمد رشید کے فرزند ارجمند اور رشید لوورز موومنٹ کے چیرمین چوہدری پرویز رشید نے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ والد محترم سے ہمیشہ روا داری ، برادری ازم سے پاک با اصول سیاست کا درس سیکھا ہے اور اسی پر پیرا عمل ہو کر عوام میں سرخرو ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے خطہ کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ۔ عوامی طاقت سے تحریک انصاف کلین سوئپ کرے گی ۔ بہت جلد حلقہ میں جا کربھرپور عوامی مہم کا سلسلہ کرتے ہوئے چوہدری محمد رزاق کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔اگلے انتخابات میں الیکشن مہم کی خود نگرانی کروں گا اور چوہدری محمد رزاق تاریخی فتح حاصل کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔

سماہنی کی عوام اور پوری دنیا میں بسنے والے سماہنی کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے بھرپور رابطے میں ہوں اور حلقے کے مسائل سے بخوبی با خبر ہوں ۔ چوہدری محمد رزاق کو ایوان اقتدار میں بھیج کر عوامی محرومیوں کا اذالہ کریں گے۔

سماہنی میں تحریک انصاف کی کامیاب ریلی پر تحریک انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ نوجواوں کے جوش اور جذبے کو دیکھ کر مخالفین بوکھلائٹ کا شکار ہو گے ہیں۔چوہدری پرویز رشید کا الیکشن مہم کا سربراہ بننا نیک شگون ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر آرگنائزنگ کمیٹی سعودی عرب چوہدری ندیم اقبال نے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ چوہدری پرویز رشید کی قیادت میں امریکہ ، یورپ اور مشرق وسطی سے سینکڑوں لوگ الیکشن مہم کا حصہ بنیں گے جو اآمدہ الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے۔عوام کے اندر شعور اجاگر کرنے میں تحریک انصاف بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ نوجوان جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ چوہدری محمد رشید مرحوم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے انشاء اللہ کامیاب ہو کر ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔