چوہدری منیر احمد وڑائچ کے اعزاز میں پریس کلب ٹانڈہ کے صحافیوں کا ظہرانے کا اہتمام

Chaudhry Munir Ahmad Honor Party

Chaudhry Munir Ahmad Honor Party

ٹانڈہ، فرانس (میاں عرفان صدیق) سینئر رہنمامسلم لیگ ق فرانس چوہدری منیر احمد وڑائچ نے وفد کے ہمراہ تنظیم صحافیاں رجسٹرڈ تحصیل گجرات پریس کلب ٹانڈہ کا دورہ کیا، چوہدر ی منیر احمد وڑائچ کا مرکزی دفتر تنظیم صحافیاں پہنچنے پر پھولوں کی مالائیں اور پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ان کے ہمراہ چوہدری مشتاق احمد وڑائچ ، چوہدری بشارت وڑائچ، چوہدری شہرام وڑائچ، ودیگر حضرات شامل تھے، اس موقع پر تنظیم صحافیاں کے عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی، جن میں منظور احمد ملک، ملک محمد شریف، ایم زاہد چوہان، ایم امان اللہ گجر، غلام مرتضٰی پوڑ ،حنیف مہر ودیگر بھی موجود تھے، تنظیم صحافیاں رجسٹرڈ پریس کلب ٹانڈہ کی جانب سے چوہدری منیر احمد وڑائچ رہنما مسلم لیگ ق اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

چوہدری منیر احمد وڑائچ نے اس موقع پر تنظیم صحافیاں کے ممبران کو PCU میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹانڈہ کے صحافیوں نے ہمیشہ جرات مندی سے علاقائی مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل کے لیے مثبت کوششیں کی ہیں آج اس موقع پر تنظیم صحافیاں کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے 20 ہزار کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ بھی ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا۔