چودھری نثار ملک کو تصادم کی سیاست میں کیوں دھکیلنا چاہتے ہیں: مولا بخش چانڈیو

Maula Bakhsh Chandio

Maula Bakhsh Chandio

کراچی (جیوڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو چودھری نثار پر برس پڑے۔ کہتے ہیں رینجرز کو اختیارات پہلی بار نہیں دیئے سمری مسترد کیسے ہو گئی؟۔ وفاقی وزیر داخلہ ملک کو تصادم کی سیاست میں کیوں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

رینجرز کے اختیارات پر نیا پھڈا مشیر اطلاعات سندھ بھی برس پڑے وفاقی وزیر داخلہ پر ملک کو تصادم کی سیاست میں دھکیلنے کا الزام لگا دیا۔

دبئی سے جاری اپنے بیان میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا چودھری نثار کی آرٹیکل ایک سو سینتالیس کی تشریح سمجھ سے بالا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ یہ تشریح کہاں سے لائے ہیں رینجرز کو خصوصی اختیارات پہلی مرتبہ نہیں دئیے گئے پھر سمری کیسے مسترد ہو گئی۔ مشیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا سیاسی، آئینی اور قانونی معاملات کو تصادم کی طرف دھکیلنے والوں کو ایسی سیاست راس نہیں آئے گی۔