چوہدری نثار کی مہربانیوں سے واہ کینٹ ٹیکسلا میں تعمیر و ترقیاتی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، حسن علی شاہ

Hassan Ali Shah

Hassan Ali Shah

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) مسلم لیگ ن ٹیکسلا کے رہنما سردار حسن علی شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی کمال مہربانیوں کی وجہ سے واہ کینٹ ٹیکسلا میں تعمیر و ترقیاتی کے نئے دور کا آغا زہوا ہے،واہ کینٹ میں جدید ہسپتال کا قیام رسیکیو 1122 کا قیام اور دیگر میگا پروجیکٹس انکی عوامی دوستی کا ثبوت ہیں۔

واہ کینٹ ٹیکسلا کے عوام چوہدری نثار علی خان کے مشکور ہیں جنہوں نے یہاں سے شکست کے باوجود حلقہ عوام کو فراموش نہٰں کای بلکہ پہلے سے زیادہ عوام پر اپنی نوازشات نچھاور کیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا سردار حسن علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا کے معروف قانون دان سید اکرار حیدر کی مسلم لیگ ن کی فعالیت کے لئے کردار قابل ستائش ہے۔

سید اکرار حیدر ایڈووکیٹ پر ہمیں فخر ہے جنہوں نے ہر دور میں عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی توانائیاں صرف کیں اور مخالفین کوناک و چنے چبوائے،انھو ں نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہ کی بلکہ عوامی حقوق کے لئے ہمیشہ اپنا بے لوث کردار اد کیا ، سردار حسن علی شاہ کا کہنا تھا کہ سید اکرار حیدر جیسے سپوت صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں کارکنان مسلم لیگ ن کو انکی ولولہ انگیز اور جرات مندانہ قیادت پر فخر ہے۔

انھوں نے ہمیشہ مظلوموں کی داد رسی اور ظالموں کی مخالفت کی ، مقامی سطح پر مسلم لیگ ن کی فعالیت میں انکے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، انھوں نے کہا کہ مقامی سطح پر لیڈر شپ کا فقدان کارکنان میں بے چینی کا باعث ہے۔

تاہم پارٹی میں موجود مخلص کارکن اپنی توانائیاں ن لیگ کی مقبولیت اور اسکے ووٹ بنک میں اضافہ پر صرف کر رہے ہیںجن مٰں ایڈووکیٹ اکرار حیدر کا نام سر فہرست ہے جو نہ صرف وکلاء برادری میں مقبول ہیں بلکہ اپنے اعلیٰ اخلاق اور انسان دوستی میں عوامی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا 5-3-2016 موبائل نمبر0300-5128038