چوہدری نثار علی خان کے ادنا سپاہی ہیں، عوامی مسائل بلا تفریق حل کریں گے، محمد حسین شاہ

Mohammad Hussain Shah

Mohammad Hussain Shah

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) چوہدری نثار علی خان کے ادنا سپاہی ہیں، عوامی مسائل بلا تفریق حل کریں گے، چوہدری نثار علی خان کے قابل فخر کارناموں نے لیگی کارکنان کے سر فخر سے بند کئے،موصوف نے جس شعبہ میں بھی قدم رکھا اپنی خدا داد صلاحیتوں کی بدولت مثبت تبدیلی اور انقلابی اقدمات سے اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا، ٹیکسلاا شہر کو مثالی بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرٰں گے قیادتے نے جو اعتماد کیا اسے کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے واٹر سپلائی سمیت ، صفائی کے نظام میں بہتری اورتجاوزات کے خاتمہ کے لئے مرحلہ وار کام شروع کردیا گیا ہے تاجر برادی کی تجاویز کا بھی بھرپور خیر مقدم کیا جائے گا۔

کسی بھی دباو کو خاطر میں نہیں لائیں گے بلا تفریق اقدامات کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے منتخب چئیرمین سید محمد حسین شاہ اور وائس چئیرمین زیشان صدیق بٹ نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کو اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران کیا ، زیشان صدیق بٹ کا کہنا تھا کہ انھیں اپنے قائد چوہدری نثار علی خان پر فخر ہے جنہوں نے ہر حیثیت میں اپنا آپ منوایا انکا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان نے بطور اپوزیشن لیڈر ، بطور چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور بطور وزیر نہ صر ف کارہائے نمائیاں سر انجام دیئے بلکہ انقلابی اقدمات سے تمام شعبوں میں نمائیاں رہے، جس پر نہ سر کارکنا ن مسلم لیگ ن بلکہ پوری قوم کو فخر ہے ایسے سپوت صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ، وائس چئیرمین نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم تو چوہدری نثار علی خان کے ادنا سپاہی ہیں،چوہدری نثار علی خان نے اس حلقہ سے شکست کے باوجود عوام دوستی کا بھرپور حق ادا کیا اور ٹیکسلا شہر کو مثالی بنانے میں ہر موقع پر اپنا کردار ادا کیا انکا کہنا تھا کہ عوامی منڈیٹ کا بھرپور احترام کیا جائے گا ، عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریں گے،مسائل کے حل کے لئے کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے ، مرحلہ وار کام ہوگا ، صفائی کے نظام میں بہتری کے لئے کونسلر شفاقت بٹ کی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،جس سے بلا شبہ چیک اینڈ بلینس کا نظام تقویت پکڑے گا، اور شہر میں صفائی کو بہتر اندا زمیں کیا جاسکے گا،انکا کہنا تھا کہ ہمارے کاندھوں پر قائد چوہدری نثار علی خان نے جو بھاری ذمہ داری ڈالی ہے انشا اللہ اسے کما حکا ہو پورا کرنے کی بھر پور سعی کر یں گے،انھوں نے بتایا کہ این ایچ اے کی مداخلت سے کچھ خرابیاں پیدا ہورہی ہٰں اس ضمن میں قائد وکو سفارش بھیجی ہے کہ سرائے کالا چوک کا مکمل انتظام میونسپل کمیٹی کے زیر انتم کیا جائے جس پر عمل درآ مد کے بعد عوام کو مثبت تبدیلیاں نظر آ ئیں گی،وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی اور سید محمود حسین شاہ جو کہ اپنے دفتر میںصدر پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کے کارنامے کسی سے پوشیدہ نہیں مثبت تبدیلیوں اور انقلابی اقدامات کی بنا پر انکی کاوشیں تاریخ کا حصہ بنیں گی، ہر شعبہ میں انھوں نے لازوال تاریخ رقم کی ہے، جس پر بلا شبہ ہمیں فخر ہے،تاجر برادری کو اعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ انکی تجاویز کا بھرپور خیر مقدم کیا جارہا ہے تاہم عوام میں شعور کی آگاہی کے لئے بینرز لگائے جارہے ہیں، انھوں نے عزم ظاہر کیا کہ چوہدری نثار علی خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ٹیکسلا شہر کو مثالی بنانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے، قبل ازیں بھی سرائے کالا چوک میں سیوریج کے نظام کی بہتری اور سڑک کی از سر نو پختگی کے لئے 75 لاکھ کی خطیر رقم خرچ کی گئی ، زیشان صدیق بٹ وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا زیشان صدیق بٹ کا کہنا تھا کہ فنڈز جنریٹ کرنے کے لئے نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں تاکہ عوامی مسائل پر زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کی جائے اور ادھورے کام مکمل کئے جائیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038