چوہدری مبشر سابق ایم این اے مضبوط ترین امیدوار بن گئے

Malika

Malika

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) ضلع چیئر مینی کے لئے چوہدری برادران کی طر ف سے بیگم سمیر االہی کے اعلان کے بعد چوہدری مبشر سابق ایم این اے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت چوہدری مبشر بنا سکتی ہے ۔امکانات واضع تفصیل کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں ووٹنگ کا مرحلہ تو مکمل ہو چکا ہے جب کہ مشکل مرحلہ اب آ رہا ہے کہ ضلعی چیئرمین کون کون ہوں گے ۔ضلع گجرات کی چیئرمینی کے لئے مسلم لیگ ن کے 4/5دھڑے اس وقت اپنا اپنا زور لگا کر اپنی اپنی پاور شو کر رہے ہیں ۔قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی ایم این اے ،ایم پی اے ،سینیٹر کے رشتہ دار کو ضلعی چیئرمینی نہیں ملے گی ۔اور ضلعی چیئرمینی کے لئے ووٹ بھی ہاتھ اٹھا کر دئیے جائیں گے ۔

ضلع گجرات میں 117 چیئرمین ہوںگے جو اپنا ضلعی چیئرمین منتخب کریں گے ،حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس ضلع گجرات میں اس وقت 60 ممبران موجود ہیں جو منتخب ہوئے ہیں ۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی اور چند آزاد چیئرمینوں نے بھی اپنے مضبوط امیدوار کا اعلان کرد یا ہے ۔ضلع گجرات کی چیئرمینی کی جنگ کون جیتتا ہے ۔یہ فیصلہ تو الیکشن کے دن ہو گا ۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طر ف سے بھی ضلعی چیئرمین کے لئے مضبوط ترین امیدوارلایا جائے گا ۔معلوم ہو ا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت چوہدری مبشر حسین کو ضلعی چیئرمین بنانے کے لئے سوچ بچار کر رہی ہے ۔جس پر ضلع گجرات میں تمام دھڑے متفق ہو سکتے ہیں ۔

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان)ملک شبیر اعوان ،ملک مقصود اعوان ۔ملک برادرز الیکٹرونکس کھاریاں کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا آبائی گاوں جھانٹلہ میں ہوئی ۔جس میں علاقہ بھر سے خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔