چوہدری رضی الحسن کی شادی کے بعد پیرس میں دوست احباب کا مبارک باد کا سلسلہ جاری

Razi Hassan Chaudhry Wedding Congratulations

Razi Hassan Chaudhry Wedding Congratulations

پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس کے سیاسی وسماجی اور معروف بزنس مین چوہدری محمد رزاق گجر ڈھل بنگش کے صاحبزادے چوہدری رضی الحسن کی شادی کے بعد تمام فیملی کی پیرس واپسی ہو گئی ہے۔

پیرس واپسی پر چوہدری محمد رزاق ڈھل کےدوست احباب کا پیرس میں ان کے گاڑیوں کے شوروم پر مبارک بادکا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔

اسی طرح پیرس کے سماجی اور کاروباری شخصیات چوہدری نصر اقبال ہیرا پور اور چوہدری ساجد ویرووال شادی کی مبارک باد پیش کرنے ان کےگاڑیوں کے شوروم پر پہنچ گئے۔

چوہدری محمد رزاق ڈھل نے آنے والے معززین کا شکریہ آدا کیا۔اس موقع پر پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق بھی موجود تھے۔