چوہدری ریاض پاپا نجی دورہ پاکستان کے بعد فرانس واپس پہنچ گئے

Riaz Papa

Riaz Papa

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا نجی دورہ پاکستان کے بعد فرانس واپس پہنچ گئے۔ائیر پورٹ پر شاندار استقبال تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا نجی دورہ پاکستان کے بعد پیرس کے دار الحکومت پیرس کے چارلس ڈی گال ائیر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

ائیر پورٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئر مین چوہدری شاہین اختر ۔سینئر نائب صدر منظور حسین جنجوعہ ۔چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن یورپ شمروز الہی گھمن ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم اور دوسرے عہدیداران نے ائیر پورٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا کا استقبال کیا۔

چوہدری ریاض پاپا نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سینیٹر مشاہد اللہ خاں سمیت دوسرے لیگی ممبران قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔انھوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ممکنہ دورہ فرانس میں بزنس مین اور پاکستانی کیمونٹی سے خطاب کی بھی دعوت دی ہے۔