چوہدری ثاقب طاہر پاک فیڈریشن سپین کے متفقہ نئے صدر منتخب ہوگئے

Ch Saqib Tahir

Ch Saqib Tahir

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاک فیڈریشن سپین کا اجلاس قرطبہ ریسٹو رنٹ بادالونا سپین میں ہوا۔

جس میں چوہدری ثاقب طاہر کوپاک فیڈریشن سپین کا متفقہ صدر منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس کا آغاز چوہدری عبدالغفار مرھانہ کی تلاوت سے ہوا۔

جس کے بعد حافظ احمد خان نے فیڈریشن کی دو سالہ رپورٹ پیش کی۔ اور اسکے بعد الیکشن کی کارروائی ہوئی جس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پر چوہدری ثاقب طاہر کو نیا صدر منتخب کر لیا۔