چوہدری شبیر احمد کا لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ حلقے میں جاری میگا پراجیکٹس کا دورہ

MPA Visit

MPA Visit

کوٹلہ ارب علی خاں : ایم پی چوہدری شبیر احمد کا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ حلقے میں جاری میگا پراجیکٹس کا دورہ ۔ حلقہ این اے 107میں جاری ترقیاتی کاموںکے دورے کے دوران گوچھ گاوں سے گزرنے والی سڑک، گوچھ کڈہالہ ملکی روڈ،دلاورپور میں جاری پل کی تعمیر،بنیادی مرکزصحت گوچھ کے علاوہ بنیادی مرکز صحت چڑیاولہ کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر،ای ڈی اوایجوکیشن کاشف طاہر،ڈی او روڈز رائے نواز، ڈی ڈی او روڈز ملک اورنگزیب،ڈی او سی وقار خاں، پی ایس او عثمان سرور اور سیکرٹری غلام مصطفی ککرالی بھی موجود تھے۔

ہسپتالوں میں آئے مریضوں سے ملنے والی سہولیات کے علاوہ عملے کی کارکردگی بھی چیک کی۔ڈی سی او گجرات نے اس موقع پر ہسپتالوں میں کم اسٹاف پر پندرہ دنوں کے اندر اندر سٹاف مہیا کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے۔