چوہدری شاہین اختر کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں

Chuhdary Shaheen Akhtar

Chuhdary Shaheen Akhtar

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں ۔نماز جنازآج بروز منگل 15:00 بجے پنگالی نزد کوٹ جیمل ادا کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کے اکلوتے بیٹے چوہدری شاہین اختر پیر س کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ہیں ۔نماز جنازآج بروز منگل 15:00 بجے پنگالی نزد کوٹ جیمل ادا کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن یورپ شمروز الہی گھمن ۔سینئر نائب صدر منظور حسین جنجوعہ۔ سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان اور دوسرے لیگی رہنماوں نے چوہدری شاہین اختر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔چوہدری شاہین اختر آج پاکستان پہنچ جائیں گے۔ چوہدری شاہین اختر سے ان کے موبائل 03431593762 پر رابطہ کیا جا سکے گا۔