چوہدری شجاعت حسین کے مخالف میاں برادران کے وفاقی وزیر کا استقبال ق لیگ کا نہیں بنتا۔ چوہدری جاوید سدوال

PML Q

PML Q

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر کادورہ فرانس ، ق لیگ کے صدر کا استقبال کرنا ق لیگ کے ورکروں کے ساتھ کھلا مذاق کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے چیف آرگنائزر چوہدری جاوید سدوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میرے قائد چوہدری شجاعت حسین کے مخالف میاں برادران کے وفاقی وزیر کا استقبال ق لیگ کا نہیں بنتا ۔بلکہ یہ کام ن لیگ والوں کا بنتا ہے ۔میرے قائد نے چوہدری منیر وڑائچ کو عہدہ ق لیگ کی صدارت کا دیا ہے ،نہ کہ ن لیگ والوں کے استقبال کا دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چوہدری شاہین اختر جب تک ق لیگ فرانس کے صدر رہے ہیں انھوں نے ہمیشہ کارکنوں اور ق لیگ کے عہدیداران کو ساتھ لیکر ق لیگ کا نام روشن کیا ہے ،آج ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد ۔چوہدری جاوید سدوال نے مذید کہا کہ میرے قائد چوہدری شجاعت حسین نے اصولوں کی سیاست کی ہے ۔انھوں نے پاکستان کی ترقی اور سالمیت کے لئے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔