چوہدری طارق فاروق الیکشن کمپین میں حصہ لینے کے لئے ۹ جولائی کو پاکستان روانہ ہونگیں

PML N UK

PML N UK

لیوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن آذاد کشمیر برطانیہ کے سرپرست اعلی صوفی صابر ، مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ اشرف قادری ، رہنما پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ مرزا مشتاق، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر براطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین و دیگر برطانیہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نامزد امیدوار برائے حلقہ ایل اے 7 بھمبھر امیدوار برائے لیجسٹو اسمبلی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق سینئر رہنما کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے کے لئے برطانیہ سے ۹ جولائی کو آذاد کشمیر پاکستان کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔

جن کے استقبال پر بہت بڑے جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں ۔ جلسہ ۹ جولائی شام ۵ بجے خالق آباد میں ہوگا جس میں میرپور کے علاوہ دیگر بڑے شہروں سے بھی پاکستان مسلم لیگ ن آذاد کشمیر و پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر یوتھ ونگ کے کے ۔ رہنما و کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن آذاد کشمیر برطانیہ کے سرپرست اعلی صوفی صابر ، مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ اشرف قادری ، رہنما پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ مرزا مشتاق ، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر براطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین و دیگر برطانیہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ وہ نامزد امیدوار برائے حلقہ ایل اے 7 بھمبھر امیدوار برائے لیجسٹو اسمبلی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کے لئے ڈور ٹو ڈور کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

عوام کو ان کے حقیقی نمائندہ کی پہچان کرانے اور ان کے حق میں ووٹ کے لئے بھرپور توجہ دلائیں گے کیونکہ دور حاضر میں چوہدری طارق فاروق جیسا باکردار اور باوقار عوامی نمائندہ کسی بھی پارٹی میں نہیں۔ چوہدری طارق فاروق نے حلقہ میں جو کام کروائے عوام اس کی گواہ ہے۔

اگر عوام اپنے خطہ میں مزید ترقی دیکھنا چاہتی ہے تو ان کو اپنا حقیقی عوامی نمائندہ اور درد عوام رکھنے والا عوامی رہنما ہی چننا ہوگا وگرنہ اس خطہ کا حال بھی دیگر علاقوں جیسا ہوگا جن پر حکمران جماعت کے کارکندے بیٹھے صرف اور صرف کرپشن کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔

PML N UK

PML N UK

PML N UK

PML N UK

PML N UK

PML N UK