چھتیس گڑھ :سکول میں کرنٹ لگنے سے 16 بچے جھلس گئے

Chhattisgarh School Children

Chhattisgarh School Children

چھتیس گڑھ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے سکول میں کرنٹ لگنے سے سولہ بچے جھلس گئے۔

شدید بارش کی وجہ سے سکول کے دروازوں اور کھڑکیوں پر کرنٹ آگیا۔ بچے بریک ٹائم باہر جانے لگے توکرنٹ کی زد میں آگئے، بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی ٹانگ ، بازو اور جسم پر زخم آئے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔